چنتامنی:9 /مئی(محمد اسلم /ایس او نیوز)ریاست کے شہری و دیہی علاقوں کے سرکاری اسپتالس میں ڈاکٹرس کی جو قلت پیش آرہی ہے اس قلت کو پورا کرنے کے لئے بے انتہا کوشش جاری ہے جبکہ ریاست کے ہر قریہ کے 10تا15کلومیٹر کے اندر موبائیل کلینک کا قیام ہوگا اس موبائیل کلینک کے قیام کے بعد قریوں کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا ان باتوں کااظہار خیال وزیر برائے صحت و کولار نگران وزیر کے۔آر۔رمیش کمار نے کیا
انہوں نے تعلقہ کے دوڈ بومنہلی چکبالاپور وی۔ٹرسٹ بنگلور کے آئی ایم ایس اور بی ایڈ ایس کے جانب سے مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ اور لائف آن آپ کا افتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنتامنی تعلقہ میں سو بستروں پر مشتمل بنائی گئی سرکاری اسپتال کی افتتاح تقریباََ 15دنوں کے اندر کی جائیگی انہوں نے ڈاکٹرس کو وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کو ستایا یا تکلیف دیا گیا تو ایسے ڈاکٹرس کی نشاندہی کرکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام محنت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صحت کا بھی خاص خیال رکھیں اگر صحت سلامت رہی تو محنت کرنے میں آسانی ہوگی اس موقع پر آنور گرام پنچایتی کے صدر ناگ رتنما رُکن وینکٹ ریڈی سابق اربن ڈیولپمنٹ چیرمین اشوتھ ریڈی سرنیواسپور اے پی ایم سی صدر گوپال ریڈی ایم۔نارائن سوامی اکشیا کمار راجا ومشی وغیرہ موجود رہے ۔